کولیکشن پوائنٹ پر کوڑا جلانے والوں کیخلاف کارروا ئی کی ہدایت

کولیکشن پوائنٹ پر کوڑا جلانے والوں کیخلاف کارروا ئی کی ہدایت

جی ٹی روڈ فیضان مدینہ مرکز پر پی ڈی پی سیوریج سکیم جلد مکمل کی جائے :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح کشمیر روڈ پیپلز کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ اور جی ٹی روڈ فیضان مدینہ مرکز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، بیوٹیفکیشن اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔کشمیر روڈ پیپلز کالونی میں عارضی کوڑا کولیکشن پوائنٹ پر کوڑے کے ڈھیر اور کوڑا جلانے کے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ٹی سی پیز کو روزانہ مکمل کلیئر کرنے اور رہائشی علاقوں میں صفائی آپریشن علی الصبح مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ستھرا پنجاب فیلڈ مانیٹرنگ افسر وں اور اینٹی لٹرنگ سکواڈ کو کوڑا جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ جی ٹی روڈ فیضان مدینہ مرکز پر جاری پی ڈی پی سیوریج سکیم کے معائنہ کے دوران انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے ، معیار برقرار رکھنے اور تعمیراتی مقام پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...