ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا دورہ، سکول اور مریم نواز ہیلتھ کلینک کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا دورہ، سکول اور مریم نواز ہیلتھ کلینک کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا دورہ، سکول اور مریم نواز ہیلتھ کلینک کا معائنہطلبہ کی نصابی سرگرمیوں، دستیاب تعلیمی سہولیات، ہوم ورک کا جائزہ لیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے چک نمبر 291 ج ب کا دورہ کیا اور مریم نواز ہیلتھ کلینک، گورنمنٹ پرائمری سکول سمیت دیگر عوامی سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول کے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلبہ کی نصابی سرگرمیوں، دستیاب تعلیمی سہولیات، ہوم ورک اور کلاس ورک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کرکے تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں براہ راست فیڈبیک لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری بھی چیک کی اور ہدایت کی کہ تمام عملے کی مقررہ اوقات میں حاضری یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...