پٹرولنگ پوسٹ کنجوانی کی فارمل انسپکشن،ریکارڈ کا جائزہ
پٹرولنگ پوسٹ کنجوانی کی فارمل انسپکشن،ریکارڈ کا جائزہایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کی اہلکاروں کو عوام سے حسن سلوک کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پوسٹ کنجوانی کی فارمل انسپکشن کی۔ اس موقع پر انہوں نے پوسٹ کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی، سرکاری سازوسامان اور اہلکاروں کی ڈیوٹی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی مستعدی، نظم و ضبط اور عوام کے ساتھ حسن سلوک یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام، شاہراہوں پر مؤثر پٹرولنگ اور شہریوں کو بروقت مدد کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا بنیادی مقصد شاہراہوں پر عوام کے جان و مال کا تحفظ اور محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا ہے ، جس کے لیے تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس نے اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا اور دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ، لہٰذا اہلکار فرض شناسی، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments