ڈی جی ایل ڈی اے کا داتا دربار، بھاٹی ، ریلوے سٹیشن کادورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے سٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا۔
بھاٹی چوک سے اندرون سرکلر روڈ سڑک کی ایک طرف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے اندرون سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ اور پارکنگ ایریا کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ انڈرپاس سے منسلک گرین ایریاز اور اندرون سرکلر روڈ پر فساڈ کے باقی کام جلد مکمل کرنے منصوبے کے اطراف روڈ سائنیج اور زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے آزادی سکوائر پر فاؤنٹین کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments