بلدیاتی قانون میں میئر کے چناؤ کے لئے ترمیم پر غور
بلدیاتی الیکشن میں نمائندگان افواہوں پر کان نہ دھریں :وزیر بلدیات
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )مقامی حکومتوں کے الیکشن میں عمر ،تعلیم اور جماعتی بنیادوں پر ہونے کا ابہام ختم کر دیا گیا۔ دوسری طرف ایکٹ 2025 میں میئر کو مائنس یاپلس کرنے کے فارمولہ پر کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ،میئر کی سیٹ کے لئے قانون میں ترمیم کرنا ضروری قرار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی قانون میں میئر کی سیٹ کے چناؤ کے لئے ترمیم کرنے پر غور ،میئر کی سیٹ کے لئے معاملہ کیبنٹ کمیٹی میں زیر بحث لانے کا امکان ہے۔
بلدیاتی ایکٹ 2025 کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں عمر کی کوئی حد نہیں ،بلدیاتی الیکشن میں تعلیم کی کوئی حد مقرر نہیں ،یوتھ کے حوالے سے قانون کے مطابق عمر کی حد 18سے 25سال سے مقرر ہے ،مقامی حکومتوں کے الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے ،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں نمائندگان افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں،افواہیں پھیلانے والے غیر جماعتی بنیادوں کا راگ الاپ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments