سوئی ناردرن گیس کمپنی کا صارفین کیلئے سولر واٹر ہیٹر متعارف

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا صارفین کیلئے سولر واٹر ہیٹر متعارف

واٹر ہیٹر میں 200 لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی:ایس این جی پی ایل حکام

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کے لیے سولر واٹر ہیٹر متعارف کرا دیا، سردیوں میں گیس کی کھپت کم کرنے کے لیے سوئی ناردرن کی جانب سے سولر واٹر ہیٹر متعارف کرایا گیا، سولر واٹر ہیٹر سورج کی شعاعوں سے پانی گرم کرے گا، ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ سولر واٹر ہیٹر میں 200 لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی،سولر واٹر ہیٹر کی ٹینک اور ٹیوبز کی اوسط عمر 10 سے 15 سال تک ہے ،سولر واٹر ہیٹر کو روایتی گیزر کے ساتھ ہائبرڈ سسٹم کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا،بارش، دھند اور ابر آلود موسم میں روایتی گیزر کو بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا،سولر واٹر ہیٹر کے استعمال سے پانی گرم کرنے کے لیے گیس کی کھپت کم کرنے میں مدد ملے گی،سولر واٹر ہیٹر کی خریداری کے لیے صارفین کو 24 ماہ تک آسان اقساط کی سہولت ہے ،سولر واٹر ہیٹر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر محدود تعداد میں فراہم کیا جا رہا ہے ، سولر واٹر ہیٹر کی فراہمی پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...