نصرت فتح علی خان ہسپتال کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

نصرت فتح علی خان ہسپتال کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

نصرت فتح علی خان ہسپتال کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ مختلف شعبوں میں طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، مریضوں کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے نصرت فتح علی خان ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، مریضوں کی دیکھ بھال اور فائر سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ کمشنر صدر، ڈاکٹرز، ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے پیڈز وارڈ، فارمیسی، واش رومز، پولیو ویکسی نیشن کاؤنٹر اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو درپیش مسائل کے بروقت ازالے کی ہدایت کی۔

پولیو ویکسینیشن کاؤنٹر پر پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ ریکارڈ بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور علاج، ادویات اور دستیاب طبی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر نگہداشت اور معیاری علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور ان کی سہولت کو ترجیح دی جائے ۔دورے کے دوران فائر سیفٹی انتظامات کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر نصب فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر حفاظتی آلات کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات مکمل اور فعال حالت میں رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...