زرعی یونیورسٹی،نیسلے میں لرننگ ریسورس سنٹر اپ گریڈیشن معاہدہ

زرعی یونیورسٹی،نیسلے میں لرننگ ریسورس سنٹر اپ گریڈیشن معاہدہ

زرعی یونیورسٹی،نیسلے میں لرننگ ریسورس سنٹر اپ گریڈیشن معاہدہڈاکٹر ذوالفقار علی اور نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو جیسن ایوانسینا نے دستخط کئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور نیسلے پاکستان کے مابین نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم نیسلے لرننگ ریسورس سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ معاہدے کا مقصد فوڈ سیفٹی، معیار، فوڈ پروسیسنگ، پائیداری اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اکیڈیمیا اور صنعت کے روابط کو مضبوط بنانا ہے ۔مفاہمت کی یادداشت پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایوانسینا نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر ڈین فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران پاشا، ڈائریکٹر جنرل نیفسیٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عیسیٰ خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد رانا، نیسلے پاکستان کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلٹی شیخ وقار احمد سمیت تمام ڈینز، ڈائریکٹرز اور سینئر افسر موجود تھے ۔معاہدے کے تحت لرننگ ریسورس سنٹر میں طلبہ، اساتذہ اور محققین کو طبعی، ڈیجیٹل اور بلینڈڈ لرننگ کے وسائل فراہم کیے جائیں گے ۔ مرکز میں فوڈ سیفٹی، کوالٹی مینجمنٹ، فوڈ پروسیسنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پائیداری، غذائیت، صحت و تندرستی، ری جنریٹو ایگریکلچر، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز سے متعلق مواد اور سہولیات دستیاب ہوں گی۔نیسلے پاکستان مرکز کے ذریعے یونیورسٹی طلبہ کے لیے آٹھ ہفتوں پر مشتمل چھ بامعاوضہ انٹرن شپ بھی فراہم کرے گا، جبکہ دونوں ادارے فوڈ اور ڈیری صنعتوں کی موجودہ اور ابھرتی ہوئی ضروریات سے متعلق تحقیق و ترقی کے منصوبوں میں بھی تعاون کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...