برنس روڈ کو صاف ستھری اور پُرکشش فوڈ اسٹریٹ بنایا جائے گا،چیف سیکریٹری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت برنس روڈ اور ملحقہ علاقوں کی بحالی اور خوبصورتی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ترقیاتی کاموں اور علاقے کی بہتری کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ ۔
اجلاس میں برنس روڈ کے بعض حصوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ فٹ پاتھ کی بہتری، ملحقہ سڑکوں کی تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات بھی زیرِ بحث آئے ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ منصوبہ برنس روڈ کی تاریخی شناخت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ اسٹریٹ کی بہتری کے ساتھ پیدل چلنے والوں اور علاقے میں آنے والے شہریوں کی سہولت کو ترجیح دی جائے ۔ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ برنس روڈ کو صاف ستھری، منظم اور پُرکشش فوڈ اسٹریٹ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مل کر برنس روڈ اور اطراف کی صفائی، فٹ پاتھ اور سڑکوں کی حالت بہتر بنائیں۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، ڈپٹی کمشنر جنوبی، میونسپل کمشنر کے ایم سی اور دیگر حکام نے شرکت کی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments