میٹرک بورڈ نے 2024کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

میٹرک بورڈ نے 2024کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

طلبا و طالبات اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے ، چیئرمین بورڈ پروفیسر مشرف راجپوت

کراچی (این این آئی)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سائنس و جنرل گروپ سالانہ امتحانات 2024 کے (پکا) سرٹیفکیٹ 28ستمبر 2026 سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت کے مطابق طلباء وطالبات کے سرٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جا رہے ہیں تمام طلباء وطالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے ۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں بھیج کر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ 28ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ۔یکم اکتوبر کو گلشن اقبال، لیاقت آباد، جمشید ٹاؤن اور5اکتوبرکوگارڈن، صدر، لیاری ٹاؤن،کیماڑی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، ملیر، بن قاسم اور گڈاپ کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نویداحمد نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت طلباء وطالبات سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے ۔ یاد رہے کہ جاری کردہ تاریخ کے چھ ماہ گزرنے کے بعد بورڈ آفس سے مخصوص کی گئی فیس کے ساتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...