پاک عراق برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ، گورنر
کراچی (این این آئی)عراق کے قائم مقام قونصل جنرل ابوالحکم عدنان صادق نے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور ان کے سسر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی تعلقات، تعلیمی و ثقافتی تعاون، وفود اور طلبہ کے تبادلوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تاریخی اور برادرانہ روابط قائم ہیں۔ دونوں ممالک کی مذہبی اور ثقافتی اقدار میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ وفود اور طلبہ کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کی تاریخ، ثقافت اور روایات سے آگاہی حاصل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments