انسداد پولیو مہم ،دو روز میں 4لاکھ 50ہزار 28گھروں کی کوریج

انسداد پولیو مہم ،دو روز میں 4لاکھ 50ہزار 28گھروں کی کوریج

دوسرے روز 52ہزار 707مسڈ بچوں کی نشاندہی ،ڈی سی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز مہم کی گزشتہ دو روزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، فیلڈ ٹیموں کی کوریج، مسڈ بچوں کی نشاندہی اور ان کی ویکسینیشن سمیت مہم کے مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دوسرے روز ضلع راولپنڈی میں 2 لاکھ 26 ہزار 303 گھروں کی کوریج مکمل کی گئی، مہم کے پہلے دو روز میں مجموعی طور پر 4لاکھ 50 ہزار 28گھروں کی کوریج ہوچکی ہے ، جو مائیکرو پلان کے مطابق 91فیصد ہے ۔دوسرے روز 52ہزار 707مسڈ بچوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 31ہزار 936بچوں کی کوریج مکمل کی گئی، پہلے دو روز کے دوران مجموعی طور پر 65ہزار 331 مسڈ بچوں کی کوریج مکمل ہوچکی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...