راولپنڈی ،غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

راولپنڈی ،غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں  تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی کی ہدایات پر راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے۔۔۔

 خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس ٹیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ کی ٹیم اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس کے ہمراہ بینکرز کالونی راولپنڈی کی سٹریٹ نمبر 16 میں مشترکہ انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران عوامی گزرگاہ پر قائم تجاوزات اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جبکہ متاثرہ جگہ کو متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق کلیئر کر دیا گیا۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور عوام کے راستوں کو محفوظ بنانے اور گزرگاہوں کو بلا رکاوٹ رکھنے کے لیے قانون کے مطابق مشترکہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...