تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
سڑکوں ، فٹ پاتھ پر قائم پختہ تجاوزات مسمار، ریڑھیوں، کھوکھوں کو ہٹانے کی ہدایت، وہاڑی چوک میں ٹریفک روانی بحال کرنے کا ہدف تجاوزات کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد ، سرکاری اراضی ، عوامی گزرگاہوں پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائیگا، اسسٹنٹ کمشنر
ملتا ن ( وقائع نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس آپریشن جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر وہاڑی چوک میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں میگا آپریشن کیا گیا، اس دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم پختہ تجاوزات مسمار جبکہ ریڑھیوں، کھوکھوں اور غیرقانونی کیبنز کو ہٹا کر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں وہاڑی چوک میں عوامی گزرگاہیں کلیئر اور ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان نے کہا کہ سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور شہر بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ تجاوزات سے متعلق شکایات فوری درج کرائی جائیں ، انہوں نے تاجروں سے بھی اپیل کی کہ تجاوزات ازخود ہٹادیں بصورت دیگر انتظامیہ سخت کارروائی عمل میں لائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments