میپکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کنکشن منقطع
میٹر ٹمپرنگ، ڈائریکٹ سپلائی اور شنٹ سسٹم سے بجلی چوری کے کیسز پکڑے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی سرویلنس ٹیم نے شہر کی مختلف سب ڈویژنوں میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کیسز پکڑ لئے ۔ کارروائیوں کے دوران میٹر ٹمپرنگ، ری فکس، ڈسپلے واش، میٹر ریورس، ڈائریکٹ سپلائی، شنٹ سسٹم اور دیگر طریقوں سے بجلی چوری کے شواہد ملے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سعد شفیق، ڈپٹی کمرشل منیجر سرور انصاری، انچارج سرویلنس ٹیم کامران گلزار اور لائن سپرنٹنڈنٹ علی اصغر کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔گلگشت، شمس آباد، واپڈا ٹاؤن، شالیمار کالونی، زکریا ٹاؤن، کینٹ، گلبرگ، انڈسٹریل اسٹیٹ، نواں شہر، شاہ رکن عالم، نیو ملتان، ولایت آباد، قصبہ مڑل اور حسن پروانہ سب ڈویژنوں میں متعدد صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔ کئی مقامات پر میٹرز ٹمپرڈ، ری فکس یا ڈسپلے اوپن پائے گئے ، جبکہ بعض صارفین ڈائریکٹ سپلائی اور شنٹ سسٹم کے ذریعے بجلی استعمال کر رہے تھے ۔ بعض مستقل نادہندگان کے کنکشنز پر بھی بجلی چوری کے شواہد ملے۔میپکو ٹیموں نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والے تار اور میٹرز اتار کر قبضے میں لے لئے جبکہ لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج، ڈیٹیکشن بلز اور واجبات کی وصولی سمیت قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments