کھانے پینے کی اشیا سے لدے کیٹینر فوری مالکان کے حوالے کرنیکا حکم
امن و امان کی بحالی کیلئے لگائے کنٹینرز کے مالکان کو کرایہ بھی ادا کیا جائے گا،آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سہیل چودھری سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد سے ملاقات کی، گڈز ٹرانسپورٹ سے متعلق امور، کنٹینرز کی دستیابی اور تاجروں و ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ ادویات، اشیائے خوردونوش اور دیگر فوری خراب ہونے والی اشیاء سے لدے کنٹینرز کو بلا تاخیر ان کے مالکان کے حوالے کیا جائے تاکہ شہریوں اور کاروباری طبقے کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیے جانے والے کنٹینرز کے مالکان کو ان کا مناسب کرایہ بھی ادا کیا جائے گا۔آئی جی نے کہا کہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش جائز مسائل کا بروقت حل اور انہیں سہولت فراہم کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ متعلقہ افسران اس سلسلے میں ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔بعد ازاں آئی جی نے تھانہ نیلور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments