صحت کے اداروں میں حفاظتی اقدامات کو موثر بنائیں گے ،مصطفی کمال

 صحت کے اداروں میں حفاظتی اقدامات کو موثر بنائیں گے ،مصطفی کمال

مریضوں، طبی عملے اور عوام کی حفاظت اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)فاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی صدارت میں اجلاس ہوا ،جس میں وزارت کے ماتحت ہسپتالوں، اداروں اور صحت کے مراکزمیں فائر سیفٹی اور بنیادی ڈھانچے کی جامع اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وزارت کے تمام ہسپتالوں، بنیادی صحت کے مراکز (BHUs) اور دیہی صحت کے مراکزمیں تکنیکی و بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک ماہر کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو ان صحت کے مراکز میں فائر سیفٹی، بجلی کا نظام، ایچ وی اے سی (HVAC) اور میڈیکل گیسز کی فراہمی کا معائنہ کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ فرم ہسپتالوں میں موجود بائیومیڈیکل آلات اور طبی فضلے کو تلف کرنے کے نظام کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے گی۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس جائزے کی روشنی میں ضروری اصلاحات کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ مریضوں، طبی عملے اور عوام کی حفاظت کے لیے ان تمام اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ صحت کے اداروں میں حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنا کر مستقبل میں پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار حادثے کا سدِ باب یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...