گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی ضلع بھر پہلی پوزیشنیں
موچھ(نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نے ایف ایس سی اور ایف اے کے امتحانات میں ضلع بھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کا نتیجہ 93.24 فیصد رہا۔
کالج کی ہونہار طالبات جوہرہ ظفر نے 1015 ،فاخرہ فاطمہ نے 994 اور طیبہ مجید نے 965 نمبر حاصل کیے بیالوجی ،کیمسٹری شہریات اکنامکس،ایجوکیشن ،ایچ بی ۔ای پاکستان سٹڈیز اور اسلامیات کے نتائج سو فیصد برآمد ہوئی ،ماہر تعلیم ساجد منصور شاہ سید محسن کاظمی سینئر معروف صحافی محمد یونس خان ۔کوثر عمران خان ظہیر اقبال خان مطیع اللہ خان مجاھد عبدالحسیب خان ہزارے خیل نے گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج کی پوزیشن ہولڈر اور کامیاب ہونے والی طالبات ۔کالج کی پرنسپل،محنتی سٹاف اور طالبات کے والدین کو بھی مبارک باد دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments