بھاگٹانوالہ میں مین بازار روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی روزمرہ ٹریفک مسائل میں کمی آنے کی امید
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، مین بازار روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جبکہ یوٹرن کے لیے مناسب جگہ کی دستیابی سے شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل کے حل کی بھی راہ ہموار ہوگئی۔ مین بازار روڈ اور یوٹرن کا مسئلہ عرصہ دراز سے شہریوں، تاجروں، طلبہ اور مریضوں کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا۔مین بازار روڈ کی تکمیل اور یوٹرن کے لیے جگہ کی دستیابی کو شہریوں نے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور روزمرہ ٹریفک مسائل میں کمی آنے کی امید ہے۔
ترقیاتی کام مکمل ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے منتخب نمائندگان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔شہریوں کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں اکرام الحق اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں مین بازار روڈ اور یوٹرن کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ شہریوں نے منصوبے کی تکمیل پر منتخب نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھاگٹانوالہ میں دیگر بنیادی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ بھی آئندہ جاری رکھا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments