حکمران اپنا غیرآئینی اقتدار بچانے کیلئے آئین کا حلیہ بگاڑنے پر تلے ہوئے ہیں ،حسن اسلم اعوان
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن پی ٹی آئی کے راہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے نااہل حکمران اپنا غیرآئینی اقتدار بچانے کیلئے ترامیم کی آڑ میں آئین پاکستان کا حلیہ بگاڑنے پر تلے ہوئے ہیں انہیں آئین کے ساتھ چھیڑ خوانی مہنگی پڑے گی ۔
تحریک انصاف اصول پسند جماعت ہے جو کسی بھی صورت میں آئین کی روح کی پامالی کی اجازت نہیں دے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ غاصب حکمرانوں نے پہلے 26ترمیم کے ذریعے ء عدلیہ کے اختیارات سلب کرنے کی کوشش کی اور اب 28ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق غصب کرنے اور ان کے اختیارت محدود کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ ملک حسن اسلم اعوان کا کہنا تھا کہ آئین کی با لادستی کا راگ الاپنے والے حکمرانوں کوآئین کا حلیہ بگارنے کی پالیسی زیب نہیں دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نہ ہی تو آئین کی پامالی کا حصہ بنے گی اور نہ ہی میندٹ چور حکمرانوں کی جانب سے جعلسازی کے ذریعے پاس کرائے جانیوالے کسی بھی ترمیمی بل کو تسلیم نہیں کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments