تاریخی عمارات کی بحالی سے بھیرہ کی تاریخی شناخت اور ثقافتی تشخص بھی محفوظ ہو رہا ، صاحبزادہ آصف ابرار بگوی
بھیرہ(نامہ نگار)مجلس حزب الانصار رجسٹرڈ، جامعہ بگویہ بھیرہ کے زیر اہتمام عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر ایک خصوصی اجلاس مفتیِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جس میں بھیرہ میں سیاحت کے فروغ اور تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے جاری مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلافِ بگویہ کے حقیقی جانشین اور ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ بھیرہ میں محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی و بحالی کے منصوبے علاقے میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔جبکہ تاریخی عمارات کی بحالی سے بھیرہ کی تاریخی شناخت اور ثقافتی تشخص بھی محفوظ ہو رہا ہے ۔انہوں نے محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب ملک ظہیر عباس کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے بھیرہ کے تاریخی مقامات کو ان کی اصل شان کے مطابق بحال کرنے کا خواب شرمندئہ تعبیر ہو رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments