ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث مریم نواز ہیلتھ کلینک اور ہسپتال کی سٹاف کالونی تاریکی میں ڈوب گئی

ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث  مریم نواز ہیلتھ کلینک اور ہسپتال کی  سٹاف کالونی تاریکی میں ڈوب گئی

خوشاب(نمائندہ دنیا)تھل کے گاوں رنگپور بگھور میں الیکٹرک ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث مریم نواز ہیلتھ کلینک اور ہسپتال کی سٹاف کالونی تاریکی میں ڈوب گئی۔

جس کی وجہ سے ہسپتال آنیوالے مریضوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے سٹاف کو بھی شدید دشواریوں کا سامناہے ، علاقہ کے مکینوں کے مطابق ٹرانسفارمر کی خرابی کی حسب ضابطہ واپڈا حکام اطلاع دی گئی لیکن تین یوم گزرنے کے باوجود ابھی تک بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور فیسکو کے ارباب اختیار سے استدعا کی کہ فیسکو سٹاف کو فی الفور ٹرانسفارمر کی خرابی دور کرنے اور ہسپتال کی بجلی چالو کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...