لائیو سٹاک کمپلیکس کے کمیٹی روم میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک ڈیری ڈیویلپمنٹ، ضلعی تشخیص امراض حیوانات لیبارٹری کے زیرِ اہتمام ریبیز کے عالمی دن کے سلسلہ میں لائیو سٹاک کمپلیکس کے کمیٹی روم میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مطیع السلام، تینوں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز، فیلڈ ویٹرنری افسران اور لائیوسٹاک فارمرز نے بھرپور شرکت کی۔سیمینارکے شرکاء کو ریبیز (باؤلے پن) کی جان لیوا نوعیت اور اس کے پھیلاؤ کے اسباب پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔حفاظتی تدابیر اور انسانوں اور مویشیوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے بر وقت ویکسینیشن، فوری فرسٹ ایڈ اور موثر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے واضح کیا کہ جانوروں کی باقاعدہ ویکسینیشن اور بروقت تشخیصی اقدامات ہی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کا واحد پائیدار حل ہیں۔سیمینار کے اختتام پر عوامی آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں افسران، ماہرین اور فارمرز نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments