جیٹھ پر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں حملے کا الزام ، خاتون کمسن بچوں سمیت تھانے پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جیٹھ پر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں حملے ، چاقو سے وار اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام، خاتون کمسن بچوں سمیت تھانے پہنچ گئی۔
چیمہ کالونی گلی نمبر 9 کی رہائشی اقراء ناصر کے مطابق اس کا جیٹھ آصف بھی ان کے گھر میں رہائش پذیر ہے جو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اس پر حملہ کرتا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ، جبکہ کئی مرتبہ چاقو سے وار بھی کرچکا ہے ۔ خاتون کا کہنا کہ اس کا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا ہے اور بچے کمسن ہیں، جس کے باعث اسے اپنے اور بچوں کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات ہیںجس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments