پارکنگ نہ ہونے پر پلازوں، ہسپتالوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پارکنگ نہ رکھنے والے پلازوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں ، بینکوں اور میرج ہالز کے خلاف حتمی کاروائی کا فیصلہ ، نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین یوم کی مہلت دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی ہداپت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں ایسے کمرشل ادارے جن کی پارکنگ نہیں ہے کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں گزشتہ روز درجنوں فائنل نوٹسز پلازوں، ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں، بینکوں اور شادی ہالوں کے مالکان کو جاری کرتے ہوئے انہیں ترجیح بنیادوں پر قوانین پر عملدرآمد کیلئے آخری موقع اور تین دن کے بعد فیصلہ کن کاروائی کا عندیہ دیدیا گیا، جس کے تحت پہلے مرحلہ میں میں ادارے اور کاروباری مراکز سیل کئے جانے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments