قبرستان ارباب اختیار کی عدم توجہی کے باعث بدانتظامی کی مثال بن گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے وسط میں ایک وسیع رقبے پر پھیلا مرکزی قبرستان ارباب اختیار کی عدم توجہی کے باعث بدانتظامی کی مثال بنتا جا رہا ہے ۔
ایک عرصہ سے شہری قبرستان میں نشئی ،چوروں اچکوں کی نشاندہی کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ،صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ قبرستان میں مختلف مقامات پر لگے نلوں سے نشئی افراد نے ہتھیاں تک غائب کر لی ہیں، قبرستان کمیٹی کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ ہتھیاں لگا چکے ہیں ،جبکہ نشئی افراد کی روک تھام کیلئے وسائل نہیں جن کی دستیابی کیلئے انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا ہے مگر صورتحال جوں کی توں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments