تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنیادی طبی سہولیات کا فقدان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنیادی طبی سہولیات کا فقدانعملے کی کمی، خستہ حال عمارت اور محدود گنجائش نے مریضوں کیلئے مشکلات بڑھا دیں
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان، عملے کی کمی، خستہ حال عمارت اور محدود گنجائش نے سینکڑوں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے مشکلات کا انبار کھڑا کر دیا۔ ہسپتال کی حالت زار نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ ہسپتال کی ریویمپنگ کے دعوے اور وعدے تاحال عملی شکل اختیار نہ کر سکے ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں طبی عملے کی کمی کے باعث مریضوں کو بروقت علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مقابلے میں جگہ انتہائی ناکافی ہے ۔
ایمرجنسی میں گنجائش کم ہونے کے باعث مریضوں اور لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہسپتال میں ایمبولینس سروس کی عدم دستیابی بھی ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے ، جس کے باعث تشویشناک حالت میں آنے والے مریضوں کو بروقت منتقلی اور طبی امداد کے حوالے سے مشکلات پیش آتی ہیں۔ خستہ حال عمارت اور ناکافی سہولیات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے بھاگٹانوالہ اور گردونواح کے چکوک کی ایک بڑی آبادی وابستہ ہے ، مگر ہسپتال میں بنیادی سہولیات تک کی عدم دستیابی عوام کے لیے شدید اذیت کا باعث بن رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments