بھاگٹانوالہ: چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 4 شہری لٹ گئے

 بھاگٹانوالہ: چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 4 شہری لٹ گئے

بھاگٹانوالہ: چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 4 شہری لٹ گئے اقبال کی 70 ہزار کی بکری، طارق کے ڈیرے سے 2 لاکھ کا پیٹر انجن چوری

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا(بھاگٹانوالہ اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، نامعلوم چور مزید چار شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم کرکے فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق چک نمبر 74 جنوبی کے رہائشی اقبال کی تقریباً 70 ہزار روپے مالیت کی بکری، طارق کے ڈیرے سے 2 لاکھ روپے مالیت کا پیٹر انجن، خضر کی 50 ہزار روپے مالیت کی گدھا گاڑی جبکہ عمیر کا تقریباً 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل نامعلوم چور چرا کر رفوچکر ہوگئے ۔متاثرہ شہریوں کی جانب سے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروانے پر پولیس نے مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...