پی ٹی آئی کی دھرنے کی کال پھر مس کال ثابت ہوئی،شجاع الرحمن

 پی ٹی آئی کی دھرنے کی کال پھر مس کال ثابت ہوئی،شجاع الرحمن

پی ٹی آئی کی دھرنے کی کال پھر مس کال ثابت ہوئی،شجاع الرحمن کارکنوں نے بھی افراتفری پھیلانے کیلئے دی جانیوالی اس کال کوئی اہمیت نہیں دی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ممتاز مائنز اونر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ فسادی ٹولے پی ٹی آئی کی جانب سے دی جانیوالی احتجاج اور دھرنے کی کی کال ایک بار پھر مس کال ثابت ہوئی، عام شہری تو کجا اس جماعت کارکنوں نے بھی ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے دی جانیوالی اس کال کوئی اہمیت نہیں دی۔ حجاز مقدس سے وطن واپسی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)نے عمرانی دور میں پیدا ہونیوالا بگاڑ ختم کر کے ملکی معیشت اور جمہوریت کی سمت درست کی اور وطن عزیز مسلسل ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، یہ صورتحال انتشاری کیلئے ٹولے کیلئے قابل قبول نہیں اس لئے بار بار احتجاج کی کالیں دے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...