بھکر ،مختلف نوعیت کے 288 فوڈ بزنسز مقامات کا معائنہ
بھکر ،مختلف نوعیت کے 288 فوڈ بزنسز مقامات کا معائنہ 73 کاروباری مراکز کو نوٹسز ،52 کلوغیر معیاری اشیائے خورونوش موقع پر تلف
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ ہفتہ ضلع بھر میں مختلف نوعیت کے 288 فوڈ بزنسز اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا، جن میں ہوٹلز، کریانہ اسٹورز، فوڈ پوائنٹس، گوشت و دودھ کی دکانیں، بیکریز اور مٹھائی کے کارخانے شامل ہیں۔ دورانِ معائنہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 73 کاروباری مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ، جبکہ 52 کلوگرام زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیائے خورونوش موقع پر تلف کر دی گئیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کے انتظامات، خوراک کی تیاری و ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر کاروباری افراد کو خامیاں فوری دور کرنے اور مقررہ فوڈ سیفٹی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔دودھ کے معیار اور ملاوٹ کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ مختلف مقامات پر دودھ بردار گاڑیوں کی جانچ کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 85 کلوگرام دودھ چیک کیا گیا، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف فوڈ بزنسز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments