شہری کی جیب سے پیسے نہ نکلنے پر ڈاکوئوں کا تشدد ، زخمی کر دیا
شہری کی جیب سے پیسے نہ نکلنے پر ڈاکوئوں کا تشدد ، زخمی کر دیاجھمرہ کے علاقے میں شہری کو گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے روک لیا ، سنگین دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران واردات شہری کی جیب سے پیسے نہ نکلنے پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے میں شہری کو گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے روک لیا اور اس کی تلاشی کے دوران اس کی جیب میں سے پیسے نہ نکلنے پر ڈاکوؤں نے اسے قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments