گھر سے مدرسہ پڑھنے گئے 2کمسن بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا
گھر سے مدرسہ پڑھنے گئے 2کمسن بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا بلال اور علی عباس کو ملزموں نے راستے میں ہی قابو کر لیا، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے مدرسہ پڑھنے گئے دو کمسن بھائیوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے بکر منڈی روڈ محلہ پنج پیر کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دو بیٹے بلال اور علی عباس گھر سے مدرسہ پڑھنے کے لئے نکلے ۔ جنہیں راستے سے ہی مبینہ طور پر ملز موں نے قابو کرکے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments