سرکاری املاک کو نقصان ،10کاشتکاروں کیخلاف مقدمات

  سرکاری املاک کو نقصان ،10کاشتکاروں کیخلاف مقدمات

سرکاری املاک کو نقصان ،10کاشتکاروں کیخلاف مقدمات 13کاشتکاروں کی جانب سے پائپ لگا کر غیرقانونی آبپاشی کیے جانے کی تصدیق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نہر سے پانی چوری کرکے غیرقانونی آبپاشی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام، محکمہ انہار نے 10سے زائد کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ،محکمہ انہار کے مطابق میلہ، بھابھڑہ ، کوٹ مومن، مڈھ رانجھا میں کاروائیوں کے دوران محمد اسلم، شوکت علی، عمر حیات حسن وغیرہ 13 کاشتکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر پائپ لگا کر غیرقانونی آبپاشی کیے جانے کی تصدیق ہوئی، موقع پر زمیندار وں کے خلاف جرمانے کی وصولی اور پولیس کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ، محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر پانی حاصل کرنے سے ٹیل پر موجود حصہ داروں کو ان کے جائز پانی کے حصے سے محروم ہونا پڑ رہا ہے جبکہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جس پر پولیس نے پانی چوری، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...