غیر قانونی طور پرکیمیکل اور تیزاب کی خرید وفروخت زور وشور سے جاری

غیر قانونی طور پرکیمیکل اور تیزاب  کی خرید وفروخت زور وشور سے جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت اور انتظامیہ کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث غیر قانونی طور پرکیمیکل اور تیزاب کی خرید وفروخت زور وشور سے جاری ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے 2014 میں تیزاب گردی۔

 کی وارداتوں میں اضافہ ہونے پر کیمیکل بائی لاز کی منظوری دی تھی جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہورہا ہے بائی لاز کے مطابق تیزاب فروخت کرنے والوں کو رجسٹریشن اور لائسنس بنوانا ضروری ہے لیکن دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا میں بھی عرصہ درازسے رجسٹریشن التواء کا شکار ہے جبکہ دکاندار ریکارڈ بھی خرید وفروخت کا رکھ رہے ہیں جس وجہ سے کسی وقت بھی کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمیکل بائی لاز بنا کر نوٹیفیکیشن جاری کرنا ہوتا ہے جو نہیں کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...