ویرانے میں پڑی مردہ بھیڑ کو اٹھا کر لے جانے والا قصاب پکڑا گیا
واں بھچراں( نمائندہ دنیا ) محکمہ فوڈ پروگرام اتھارٹی اور پولیس نے کاروائی کرکے واں بھچراں کے علاقہ پکہ گھنجیرا میں دور ویرانے میں پڑی مردہ بھیڑ کو اٹھا کر بوری میں بند کرکے لے جانے والا قصاب پکڑا لیا۔
علاقہ پکہ گھنجیرا کے عبدالقیوم خان کی بھیڑ بیمار ہوئی جو کہ بیماری کے باعث مر گی اس نے مردہ بھیڑ کو دفنانے علاقہ سے دور ویرانے میں پھینک دیا کہ علاقہ کے ایک قصاب جنید نامی نے موقع دیکھتے ہی بھیڑ کو اٹھا کر ایک بوری میں بند کر دیا اور ساتھ لے جانے لگا قرب و جوار کے شہریوں نے یہ کاروائی دیکھتے ہوئی مقامی پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کو اطلاع کر دی۔ محمد عقیل ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر میانوالی کے ہمراہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے واں بھچراں پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر قصاب جنید کو سر کے بغیر مردہ بھیڑ بوری میں بند کرکے لے جاتے پکڑ لیا ویٹرنری آفیسر میانوالی ڈاکٹر نصیر نے کی رہورٹ کے بعد واں بھچراں پولیس نے جنید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments