گریٹر تھل کینال بین الصوبائی تحفظات کی بھینٹ چڑ ھ گئی

 گریٹر تھل کینال بین الصوبائی  تحفظات کی بھینٹ چڑ ھ گئی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)کالا باغ ڈیم کے بعد ضلع خوشاب کے صحرائی علاقہ کی ترقی و خوشحالی کی ضامن گریٹر تھل کینال بھی بین الصوبائی تحفظات کی بھینٹ چڑ ھ گئی۔

 اس نہر کا سنگ بنیاد سابق صدر مملکت جنرل پرویز مشرف نے 2001میں آدھی کوٹ کے مقام پر رکھا تھا۔یہ آپی پراجیکٹ کے ذریعے موسم برسات میں اس نہر کے ذریعے دریائے سندھ کے ضائع ہونیوالے سیلابی پانی سے تھل کے اضلاع جھنگ بھکر خوشاب اور مظفر گڑھ کی زرعی اراضی کو سیراب کر کے قابل کاشت بنانا مقصود تھا اور اگر یہ نہر مکمل ہو جاتی تو نہ صرف صحرائے تھل میں زرعی انقلاب آ جاتا بلکہ اندروں سندھ سیلاب کی تباہ کاریوں کیے خطرات بھی کم ہو سکتے تھے ۔ لیکن بدقسمتی سے پراجیکٹ کے پہلے ہی مرحلہ میں مین کینال اور منکیرہ برانچ کی تکمیل کے بعد اس صوبہ سندھ کے تحفظات کے پیش نظر کام روک دیا جسے آج تک دوبارہ شروع نہیں کیا گیا ، معلوم ہوا ہے صوبہ سندھ کی جانب سے اس نہر کی تکمیل سے سند ھ میں پانی کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیاگیا تھا ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی اس عظیم پراجیکٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...