دو اور جرائم پیشی افراد کو گرفتار کر لیا گیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران پولیس نے دو اور جرائم پیشی افراد کو گرفتار کر لیا ۔
صدر پولیس جوہر آباد نے ایک ملزم سے کلاشنکوف دو کارتوس اور سٹی پولیس جوہر آّباد نمے ایک منشیات فروش سے ڈیڑھ کلو گرام چرس بر آمد کی ، ملزمان کیخلاف آ رمز ایکٹ اور نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments