خاتون کے ساتھ گالم گلوچ کی نوٹس ،کانسٹیبل معطل
خاتون کے ساتھ گالم گلوچ کی نوٹس ،کانسٹیبل معطل اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سی سی ڈی کے کانسٹیبل رمضان کی ایک خاتون کے ساتھ تلخ کلامی اور مبینہ گالم گلوچ کی فوری نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کر دیا اور ایس ڈی پی او صدر سرکل کو اس مبینہ واقعہ کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرنے اور تمام پہلووں کا جائزہ لے کر حقائق سامنے کو ذمہ داری سونپ دی، ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ میں الزام درست ثابت ہونے پر ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کا ناروا سلوک، بدتمیزی یا غیر اخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ وضح رہے کہ کانسٹیبل کیخلاف یہ کروائی سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے ساتھ کی اپنائے جانیوالے غیر مناسب سلوک م،کی ویڈیو وائرل ہونے پر شروع کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments