مزدوری پر لے جانے کے بہانے لڑکے سے زیادتی

مزدوری پر لے جانے کے  بہانے لڑکے سے زیادتی

میانوالی (نامہ نگار )کندیاں کے 14 سالہ پشتون لڑکے فاروق سے تین پشتون افراد کی مزدوری پر لے جانے کے بہانے مبینہ جنسی زیادتی کی واردات تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج ملزمان کی تلاش جاری معلوم ہوا ہے کہ۔۔۔۔۔

تینوں افراد فضل خان ، قاسم خان اور قاسم بچے کو سرکنڈوں کی کٹائی کی مزدوری کے بہانے رکشے پر کچہ گجرات لے گئے اور مبینہ طور پر جہاں گن پوائینٹ پر ملزمان نے کچہ میں اس سے باری باری زیادتی کی اورویڈیو بھی بنا ڈالی جس پر وہ لڑکے کو گاہے گاہے بلیک میل کرنے لگے جس سے لڑکا ڈر کے مارے گھر میں ہی رہنے لگا اور کئی دن گھر سے باہر نہ نکلا بھائی اور کزن نے زور دے کر پوچھا تو ساری حقیقت بیان کر دی تھانہ کندیاں پولیس نے ملزمان کے خلاف دی گئی درخواست پر زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...