کسی بھی شر عناصر کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت ہرگز نہیں ،محمد اسلم بیگ
بھلوال(نمائندہ دنیا)صدر بھلوال پریس کلب(رجسٹرڈ) مرزا محمد اسلم بیگ نے کہا ہے کہ کسی بھی شر عناصر کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت ہرگز نہیں ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج متحد اور وطن عزیز کیلئے مثالی کردار ادا کر رہی ہے ہمارا ملکی دفاع نظام مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے ہماری تینوں مسلح افواج قابل فخر ہیں انکی مثالی خدمات کو ہم اِنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک افواج کے جوان سرحدوں سے لیکر ہر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہیں اِنہی کی بدولت ہم راتوں کو سکھ و چین کی نیند سوتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ پاکستان کا سرسبز پرچم یونہی بلند فضاؤں میں ہمیشہ لہراتا رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments