کاشتکاروں کویوریا اور ڈی اے پی سمیت تمام کھادوں بروقت دستیابی یقینی بناناضروی ،ملک یعقوب

 کاشتکاروں کویوریا اور ڈی اے پی  سمیت تمام کھادوں بروقت دستیابی  یقینی بناناضروی ،ملک یعقوب

خوشاب(نمائندہ دُنیا) تحریک انصاف کسان ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک یعقوب طارق اعوان نے کہا ہے کہ زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کویوریا اور ڈی اے پی سمیت تمام کھادوں بروقت دستیابی یقینی بناناضروی ہے۔

حکومت کھاد مافیا کی من مانیوں کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ اجناس کا پیداوری سیزن شروع ہوتے ہیں تمام کھادیں زیر زمین چلی جاتی ہیں اور بوقت ضرورت کسانوں کو بھاری قیمتوں پر بلیک میں کھادیں خریدنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے اجناس کے پیداورای اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل ، بجلی زرعی اویات اور بیجوں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں اور کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ کی بجائے شعبہ زراعت روز بروز تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...