انسداد دہشت گردی مہم کو غیر مو ثر بنانیوالے عناصر کو قانون کی گرفت میں لینا ضروری ، شجاع الرحمٰن ٹیپو
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ممتاز مائنز اونر چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ۔۔۔۔۔
خیبر پختونخواہ میں پائیدار امن کیلئے قیام کیلئے انسداد دہشت گردی مہم کو غیر مو ثر بنانیوالے عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کی گرفت میں لینا ضروری ہے ، گورنر کے پی کے کی ذمہ داری ہے کہ وہ غٖیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں اوراس شورش زدہ صوبے کے مکینوں کو اصل حقائق سے آگاہ کریں ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوان انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردوں کی کاروائیوں کے تدارک کیلئے صوبائی پولیس کودس بکتر بند گاڑیاں فراہم کی تھیں جنہیں استعمال میں لانے کی بجائے واپس کر دیا گیا ، باخبر ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبائی حکومت کو 800ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے جنہیں اصل مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بجائے ان کاحکومت مخالف سرگرمیوں کی نذر کر دیا گیا ،اگر انسداد دہشت گردی مہم میں صوبائی حکومت کے مشکوک کردار کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments