ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ کوٹ مومن کا اچانک دورہ، سکیورٹی انتظامات اور تفتیشی امور کا جائزہ

ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ کوٹ  مومن کا اچانک دورہ، سکیورٹی  انتظامات اور تفتیشی امور کا جائزہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ کوٹ مومن کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر زیرِ تفتیش مقدمات، زیرِ التوا روڈز، چالان اور شہریوں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کیا جائے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مؤثر گشت کو یقینی بنایا جائے ، تاکہ عوام میں احساسِ تحفظ کو فروغ ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...