آٹے کی قیمتوں اضافہ انتظامیہ اور پیرا فورس خاموش
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ میں گیس اور آٹے کی قیمتوں اضافہ تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس خاموش تماشائی بن گئیں ۔
گیس سلنڈر کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے کے بعد اب سوئی گیس600روپے کلو پر پہنچ گئیں اسی طرح آٹے اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ انتظامیہ صرف ریڑھی بانوں اور دوکانوں کے سامنے ٖفوٹو کھنچوا کر افسران بالا کو بھیج کر اپنا فرض ادا کر دیتے ہیں جبکہ عوام مہنگے داموں ضرورت کی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں شہری حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لوٹ مار کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کوئی بھی چیز گوشت ،آٹا، گیس سمیت کنٹرول ریٹ پر خرید کروا دیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments