حکمران گورنر راج لگائیں جو مرضی کر لیں اب ان کی دال گلنے والی نہیں ،غیاث میلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایم این اے اسامہ غیاث میلہ نے کہا ہے کہ حکمران گورنر راج لگائیں جو مرضی کر لیں اب ان کی دال گلنے والی نہیں ہے آنے والے چند دنوں میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ بھی دست و گریباں ہوں گے۔
یہ وقت اب قریب ہے کیونکہ اب دونوں کو پتہ چل چکا ہے کہ عوام ان سے نفرت کرتے ہیں اس لیے ایک دوسرے پر الزام لگا کر یہ راہ فرار اختیار کریں گے مگر عوام کا حافظہ اب اتنا کمزور نہیں کہ وہ بھول جائیں جس طرح بجلی گیس کے بل عوام پر بم بن کر گر رہے ہیں اب ان کا خمیازہ ان کو بھگتنا پڑے گا اور مہنگائی کے بم میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سیاسی خودکشی کرنے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments