خوشاب پولیس کی جانب سے نجی سکول جوہرآباد میں آگاہی سیشن کا انعقاد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات پر خوشاب پولیس کی جانب سے نجی سکول جوہرآباد میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کے دوران طلبہ کو پولیس کی ورکنگ، جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے میں امن و امان کے قیام میں پولیس کے کردار کے بارے میں بتایا گیا۔ طلبہ کو اس امر سے بھی آگاہ کیا گیا کہ کسی بھی مشکل، ہنگامی صورتحال یا غیر محفوظ صورتِ حال میں پولیس سے کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے ،بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی ہدایات دی گئیں کہ اگر کوئی گھریلو ملازم، ڈرائیور یا اجنبی شخص مشکوک رویہ اختیار کرے ۔ نامناسب اشارہ کرے ، ذاتی حدود کی خلاف ورزی کرے یا کسی بھی طرح خوف زدہ کرنے کی کوشش کرے تو خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر اپنے والدین یا اساتذہ کو آگاہ کریں۔ مزید برآں، طلبہ کو تلقین کی گئی کہ وہ کسی بھی اجنبی شخص کے ساتھ غیر ضروری میل جول سے گریز کریں اور اپنی حفاظت سے متعلق کسی بھی خدشے کو نظرانداز نہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments