زیادتی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج
کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں 14 سالہ لڑکے کو مزدوری کا جھانسہ دے کر کچہ گجرات لے جانے اور مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر لڑکے کو مزدوری کے بہانے کچہ گجرات لے گئے جہاں تینوں نے باری باری اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی الزام ہے کہ ملزمان نے مبینہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے بار بار بلیک میل کرتے رہے واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ کندیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments