اشتہاری ملزمان اور مویشی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے ،آرپی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔
ریجن میں امن و امان اور کرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی،اجلاس میں آر پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان اور مویشی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ،آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے بچوں اور خواتین پر تشدد کے واقعات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments