ٹرانسپورٹ مالکان حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیںایس پی پنجاب ہائی وے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن فرخ سہیل سندھو نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام، مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ٹرانسپورٹ مالکان حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا میں پبلک ٹرانسپورٹ مالکان سے ملاقات کے دوران ہدایت کی کہ تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بنوائے جائیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ماحولیاتی اصولوں کی پابندی کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑیاں بغیر لائسنس، کم عمر، منشیات کے عادی یا ڈرائیونگ کے لیے جسمانی و نفسیاتی طور پر غیر موزوں افراد کے حوالے نہ کی جائیں، تیز رفتاری سے گریز کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments