70ہزار کی آبادی پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور

70ہزار کی آبادی پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور

70ہزار کی آبادی پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبوررورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں صرف ایک لیڈی ڈاکٹر دیوٹی دے رہی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ میں نہ ادویات نہ ڈاکٹر فاروقہ اور گردونواح کی 70ہزار کی آبادی پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور۔ آر ایچ سی فاروقہ کا شمار ضلع سرگودھا بہترین ہسپتالوں میں ہوتا تھا جہاں سینکڑوں مریض داخل رہتے تھے سابق پی ٹی آئی کی حکومت میں ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیا ہسپتال کی عمار ت اور ایمرجنسی تعمیر کی گئی جس کا افتتاح اسوقت کے ایم پی اے علی اصغر لاہڑی نے کیا حکومت تبدیل ہوتے ہی لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید حسنین شاہ نے کیا تیسرا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی تیمور خان نے کیا مگر بد قسمتی سے ادویات اور ڈاکٹرچلے گئے اسوقت صرف صبح کے اوقات میں ایک لیڈی ڈاکٹر دیوٹی دے رہی ہے جو صرف خواتین کو چیک کرتی ہیں ڈسپنسر مریضوں کو چیک کر رہے ہیں 19ستمبر کو حلقہ ایم پی اے کی کھلی کچہری میں ڈاکٹروں کی تعیانی اور ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا جس پر ایم پی اے نے پورا کرنے کا وعدہ کیا جو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود پورا نہیں ہو سکا شہریوں نے ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی کا فوری مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...